ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی ۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبے کو ماحولیاتی کمیٹی کی طرف سے شرائط کے ساتھ منظوری

ہبلی ۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبے کو ماحولیاتی کمیٹی کی طرف سے شرائط کے ساتھ منظوری

Wed, 12 Jul 2017 20:56:32    S.O. News Service

بنگلورو/کاروار:12/جولائی (ایس اؤنیوز)حساس ماحولیاتی نظام کی مغربی گھاٹ کے درمیان سے گزرنے والی ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن کو مرکزی فاریسٹ اور ماحولیاتی محکمہ کی زونل اعلیٰ افسران کمیٹی (آر ای سی ) نے شرائط کے ساتھ منظوری دی ہے۔پیر کو بنگلورو میں منعقدہ 19ویں میٹنگ میں آر ای سی نے 5شرائط کی پابندی کے ساتھ ہبلی۔ انکولہ ریلوے منصوبے کو ہری جھنڈی دکھائی۔

آر ای سی کی طرف سے عائد کردہ شرائط :پہلی شرط۔ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے مجوزہ سرنگوں اور وائی ڈاکٹ کی تعدا د میں اضافہ کریں ۔ تشکیل دئیے گئے منصوبے کے تحت محکمہ ریلوے نے مجوزہ ریلوے لائن میں کل 34سرنگ تعمیر کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

دوسری شرط۔ جنگلات پر ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لئے تشکیل دئیے گئے منصوبے میں کچھ حذف واضافہ کریں۔ فاریسٹ محکمہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس سلسلے میں کوئی نتیجہ پر پہنچیں ، انڈرپاس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔

تیسری شرط۔ بیڈتی حفاظتی ریزرو علاقہ ، ملے ہکی (ہارن بل)حفاظتی ریزرو علاقہ ، انشی اور ڈانڈیلی شیر حفاظتی ریزرو علاقوں کا جہاں بھی ہاتھیوں کے کاریڈار علاقوں سے اتصال ہوتاہے وہاں سے ریلوے لائن گزرتی ہے، ان علاقوں میں جنگلی جنس پر ہونے والے اثرات کو روکنے کے لئے قومی جنگلی جنس بورڈ اسٹانڈنگ کمیٹی کو پیش کش بھیجیں۔

چوتھی شرط۔ منصوبے کے لئے فاریسٹ محکمہ جب درختوں کی کٹائی کرے گا تو اس وقت ان درختوں کی نسل ، اس کے سائز کی تفصیلات کو بھی درج کریں۔

پانچویں شرط۔جنگلات کی توسیع کے لئے انسانی سرگرمیاں انجام دینے کے دوران اپنی اصل شناخت کھونے والے جنگل علاقے کواستعمال کیا جارہاہے یا کدرے مکھ منصوبے کی طرف سے لوٹائی تحصیل محکمہ کی زمین استعمال کی جارہی ہے اس تعلق سے وضاحت کرتے ہوئے منصوبہ تشکیل دینے کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کرناٹکا کے اضلاع کو ریاست کے اہم بندرگاہوں سے جوڑنے کے لئے ریلوے منصوبے کی تشکیل دی گئی تھی جس کو قومی سبز انصاف بورڈ(این جی ٹی )نے 10فروری 2016کو منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست مجوزہ منصوبے کی زمین حصولیابی کے لئے فاریسٹ تحٖفظاتی قانون 1980کے تحت مرکزی فاریسٹ اور ماحولیاتی سے اجازت لینی ہوگی ۔

مجوزہ منصوبے کے لئے کاروار، یلاپور اور دھارواڑ علاقے سے کل 595.94ہیکٹر فاریسٹ زمین پر ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے موقع فراہم کرنے مرکزی محکمہ جنگلات کو ریاستی حکومت نے 24اکتوبر 2016کو پیش کش ارسال کی تھی ، 19اپریل 2017کو آر ای سی زونل دفتر نے جگہوں کے معائنہ کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل کی تھی ۔ کمیٹی نے متعلقہ منصوبے سے پورے ماحولیات پر برے اثرات ہونے اور جنگلی جنس کو خطرہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی تھی ۔ ریاستی حکومت نے تکنیکی ، معاشی اور ماحولیاتی معلومات پر مشتمل جانکاری کے ساتھ وضاحت کمیٹی کو سونپی تھی ۔


Share: